جمعرات, نومبر 21, 2024
اشتہار

ریاض: اسرائیلی جارحیت کیخلاف عرب اسلامی سربراہی اجلاس آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کے شہر ریاض میں آج عرب اسلامی سربراہی اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا، پاکستان کی نمائندگی وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسلامی ممالک کے رہنما مشرق وسطی کی صورتحال پر تجاویز پیش کریں گے، کانفرنس میں فلسطین اور لبنان سمیت خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

شہبازشریف کانفرنس میں شرکت کے لیے کل ریاض پہنچے تھے، سمٹ کی سائیڈ لائینز پر وزیراعظم شہبا شریف کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

- Advertisement -

ریاض کے ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبد الرحمٰن بن عبدالعزیز، سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے رائل ایئرپورٹ ٹرمینل پر وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔

حسن نصر اللہ اور پیجر حملے، پہلی بار اسرائیلی وزیراعظم نے بڑا اعتراف کر لیا

اس سے قبل سعودی ولی عہد سے ایرانی صدرکا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، اس موقع پر ایرانی صدر نے سعودی عرب کی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کی اہمیت کی تعریف کی اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف مشترکہ اجلاس کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کااظہار بھی کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں