اشتہار

عرب لیگ کا تاریخی لمحہ، بشارالاسد شرکت کیلیے پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

شام کے صدربشارالاسد عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق شام میں 2011 میں خانہ جنگی کے آغاز کے بعد بشارالاسد کا یہ سعودی عرب کا پہلا دورہ ہے۔ مظاہرین کےخلاف کریک ڈاؤن نہ روکنے پر شام کی عرب لیگ سے رکنیت معطل کی گئی تھی۔

شام کو ایک دہائی سے زیادہ عرصے کے بعد دوبارہ عرب لیگ میں شامل کیا گیا ہے جس میں شرکت کے لیے بشارالاسد جدہ پہنچے ہیں۔

- Advertisement -

سعودی عرب میں ہونے والی عرب لیگ سمٹ کے دوان شام کی رکنیت بحال کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا اور حالیہ دنوں میں سعودی عرب اور مصر سمیت کئی عرب ممالک نے شام کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے اعٰلی سطحی دورے بھی کیے تھے۔

گزشتہ ماہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے دمشق کا دورہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی پر بات چیت کی جبکہ ایرانی صدر نے بھی چند روز قبل شام کا دورہ کرتے ہوئے کئی معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔

عرب لیگ کا اجلاس 19 مئی کو سعودی عرب کےشہر جدہ میں ہو گا۔ اجلاس میں شرکت کے لیے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، تیونس کے صدر قیس سعید، بحرین کے شاہ حمدبن عیسیٰ آل خلیفہ، لبنان کے نگراں وزیراعظم نجیب میقاتی، فلسطینی صدر محمودعباس سمیت یمن کی صدارتی قیادت کونسل کے ارکان جدہ پہنچ چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں