تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب میں خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش

ریاض: سعودی عرب کے مشرقی ریجن دمام میں ایک خاتون کے یہاں بیک وقت چار بچوں کی ولادت ہوئی، ڈاکٹروں کے مطابق تمام بچے اور ماں صحت مند ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہر دمام کے میٹرنٹی اسپتال میں 28 سالہ سعودی خاتون کے ہاں دوسری بار ولادت متوقع تھی، اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالوہاب الجباری نے بتایا کہ خاتون کے یہاں چار بچوں کی ولادت ہوئی ہے جن میں ایک لڑکی اور تین لڑکے شامل ہیں۔

ڈاکٹر الجباری کا کہنا ہے کہ نومولود بچوں کو اسپتال کے انکیوبیٹر میں کچھ دیر کے لیے رکھا گیا تھا تاکہ نظام تنفس معمول پر آجائے۔

مزید پڑھیں: لاہور، خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش

انہوں نے کہا کہ بچوں کا نظام تنفس بحال ہونے کے بعد انہیں عام وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ بچوں کا وزن 1600 سے 2000 گرام تک ہے، تمام نومولود بچوں کی حالت تسلی بخش ہے۔

بچوں کے والد نے اسپتال اور عملے سے مبارک باد وصول کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور خوشی کے موقع پر اسپتال میں مٹھائی تقسیم کی۔

بچوں کے والد کا کہنا ہے کہ بچوں کا نام رکھنے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا، خاندان سے مشورہ کرنے کے بعد نام رکھے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -