پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

بحیرہ عرب میں طوفان کا خطرہ، ماہی گیروں کو جانے سے روک دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بحیرہ عرب میں طوفان کے پیش نظر پورٹ انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا ہے، ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں جانے سے روک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب میں طوفان کے خدشہ کے پیش نظر پورٹ انتظامیہ کی جانب سے ماہی گیروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں طوفان عمان کے شہرصلالہ سے550ناٹیکل میل دور ہے، طوفان کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، لہٰذا ماہی گیرچھوٹی کشتیاں کھلے سمندرمیں جانے سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ چار روز قبل خلیج بنگال اور بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بننا شروع ہوگیا تھا، اس حوالے سے ڈی جی میٹ غلام رسول کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان کی شدت اور اُس کا رخ 8 اکتوبر تک واضح ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں: بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ، ’لوہان‘ نامی طوفان آنے کا خدشہ

اگر یہ طوفان بنا تو ماہرین اسے ’لوہان‘ کا نام دیں گے، ترجمان میٹ آفس کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات نے تمام صورتحال پرنظر رکھی ہوئی ہے، کسی بھی ممکنہ خطرے سے پہلے آگاہ کردیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں