ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

بحیرہ عرب میں بننے والا کم دباؤ ٹراپیکل ڈپریشن میں تبدیل، کراچی سے کتنا دور رہ گیا ؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بحیرہ عرب میں بننے والا  کم دباؤ ٹراپیکل ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا،  تاہم کراچی سے کتنے فاصلے پر موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقی بحیرہ عرب میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ عمان کی جانب رخ کررہا ہے، لو پریشر ایریا پچھلے 12 گھنٹوں کے دوران ڈپریشن میں تبدیل ہو کر مغرب شمال مغرب کی طرف بڑھ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا کا کم دباؤ کراچی کے جنوب مغرب سے 1020 کلومیٹر کے فاصلے پر جبکہ ماڑہ کے جنوب سے 1080 کلومیٹر،گوادر سے 1110 کلومیٹرجنوب مشرق میں موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ نظام مغرب-شمال مغرب عمان کی طرف بڑھنے کا امکان ہے، تاہم پاکستان کی کسی بھی ساحلی پٹی کو خطرہ نہیں ہے اور دو روز تک لو پریشر ایریا کے ارد گرد 30 سے 40 یا 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی سسٹم کی نگرانی کر رہا ہے، کراچی میں اگلے 3 روز کے دوران موسم گرم وخشک رہنے کا امکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں