سعودی کمپنی آرامکو آئل نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کر دی۔
بلومبرگ کے مطابق آرامکو نے پاکستانی کمپنی’’گو‘‘ کے 40 فیصد شیئرز خرید لیے۔ گوکمپنی کا پاکستان میں پٹرول پمپ چین اور لبریکینٹ آئل کا بزنس ہے۔
بلومبرگ کا کہنا ہے کہ آرامکو کمپنی کی پاکستانی فیول ریٹیل مارکیٹ میں یہ پہلی سرمایہ کاری ہے۔ گوکمپنی کے ریٹیل اسٹیشن کے ذریعے آرامکو اپنی ریفائنڈ مصنوعات فروخت کرے گا۔
- Advertisement -
عرب نیوز کا کہنا ہے کہ سعودی آرامکو گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ میں 40 فیصد حصص کے حصول کے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد پہلی بار پاکستانی فیول ریٹیل مارکیٹ میں داخل ہونے کے لیے تیار ہے۔
یہ معاہدہ آرامکو کو اپنی بہتر مصنوعات کے لیے اضافی آؤٹ لیٹس کو محفوظ بنانے میں مدد کرے گا۔