تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

آرامکو نے بڑا قدم اٹھا لیا

سعودی کمپنی آرامکو نے اسٹیل سریے کی کھپت میں کمی کےلیے باضابطہ طور پر نیا فائبر گلاس پروڈکشن سینٹر کھول دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی کمپنی آرامکو نے نا میٹالک اور جدید پولیمر کی مدد سے فائبر ری انفورسڈ پولیمر گلاس تیار کیا ہے جس میں اسٹیل کےلیے نان کوروسو متبادل ہے اور اس کے ایک چوتھائی حصے اسٹیل کے مقابلے میں دگنی طاقتور ہے۔

فائبر گلاس پروڈکشن کے ذریعے ملک میں اسٹیل سریے کی کھپت میں تقریباً 50 ہزار ٹن سالانہ کمی آئے گی۔

آرامکو کمپنی کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ نان میٹالک، جدید پولیمر مواد کا استعمال کئی شعبوں میں نمایاں صلاحیت رکھتا ہے۔

اس کےعلاوہ جی ایف آر پی ریبار جیسی ٹیکنالوجیز جو کوروسین اور لائف سائیکل لاگت کو کم کرتی ہیں خاص طور پر عمارت اور تعیراتی شعبے کے لیے حقیقی گیم چینجر ببنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

متین بار کے سی ای او نک کرافٹس نے کہا کہ ’سعودی عرب میں موجود ہونا ہماری ساکھ اور کامیابی کے لیے اہم ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ مملکت نئی ٹیکنالوجی کی ترقی پسند اور تیزی سے اپنانے والی ہے اور ہمیں اس کی ترقی اور کامیابی کا حصہ بننے پر فخر ہے۔

Comments

- Advertisement -