ممبئی: بالی ووڈ اداکار ارباز خان نے میک اپ آرٹسٹ شورا خان سے دوسری شادی کر لی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائکہ اروڑا سے طلاق اور اطالوی گرل فرینڈ جارجیا اینڈریانی سے بریک اپ کے بعد ارباز خان نے گزشتہ روز پھر سہرا سجا لیا ہے۔
دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھنے والے بالی ووڈ کے مقبول اداکار و فلمساز 56 سالہ ارباز خان کی شورا خان سے شادی ممبئی میں بہن ارپتا خان شرما کے گھر ہوئی، جس میں خان فیملی اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔
شادی کے بعد ارباز خان نے سوشل میڈیا پر دلہن کے ساتھ تصویر بھی شیئر کر دی ہے، شادی میں ارباز کے بھائی سلمان اور سہیل خان کے ساتھ ساتھ ان کے والدین سلیم اور سلمیٰ خان بھی شریک تھے، ارباز کے بیٹے آرہان خان بھی شادی میں شریک تھے۔
View this post on Instagram
انسٹاگرام پر پوسٹ میں ارباز نے لکھا کہ ہمارے عزیزوں کی موجودگی میں میرا اور شورا خان کی محبت بھری زندگی کا آغاز ہو رہا ہے، اس خاص دن پر آپ کی سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔ مداحوں کی جانب سے نوبیاہتا جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے، واضح رہے کہ ارباز خان کی دلہن شورا خان بالی ووڈ کی مقبول میک اپ آرٹسٹ ہیں۔