اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

ارباز خان اور ملائکہ اروڑا نے علیحدگی کی تصدیق کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری میں ارباز خان اور ملائیکہ اروڑہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں کئی ماہ سے گرم تھیں لیکن انہوں نے اس پر مسلسل خاموشی اختیار کئے رکھی تاہم اب انہوں نے اس بات کا اعتراف کرلیا ہے کہ ان میں علیحدگی ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارباز خان اور ملائکہ اروڑا نے مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ سچ ہے کہ ان کےدرمیان علیحدگی ہوگئی ہے لیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ لوگ اس بارے میں بے بنیاد اور بے سرو پا قسم کی قیاس آرائیں شروع کردیں۔ ہم الگ ہوگئے ہیں تاکہ اپنے رشتے کے مستقبل کے بارے میں کسی بھی نتیجے تک پہنچ سکیں، جب ہم اس بارے میں فیصلہ کرلیں گے تو ایک دوسرے کو آگاہ کردیں گے۔

اس سے قبل یہ افواہیں بھی گرم تھیں کہ ملائکہ کی ایک برطانوی نژاد تاجر سے قربتیں بڑھ گئی ہیں اور دونوں کے درمیان علیحدگی کی وجہ بھی یہی ہے تاہم دونوں نے اس بات کی بھی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے درمیان علیحدگی کی وجہ کوئی تیسرا شخص نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملائکہ کو اپنے شوہر کی معاشی حالت سے متعلق کوئی پریشانی نہیں ہے، نا ہی ملائکہ نے کبھی اپنے جیٹھ سلمان خان سے اپنے چھوٹے بھائی کی مدد کی درخواست کی، یہ تمام باتیں افواہیں ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں