پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

ارباز کی دوسری شادی کے بعد سابق اہلیہ ملائیکہ اروڑا کیلئے ایک اور دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ اداکار ارباز خان کی دوسری شادی کے بعد مشہور رقاصہ اور ان کی پہلی اہلیہ ملائیکہ اروڑا کو ایک اور دھچکا مل گیا۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار اور فلمساز ارباز خان نے شوریٰ خان سے شادی کے بعد اپنی سابق اہلیہ ملائیکہ اروڑا کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا ہے۔ اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ ارباز نے ایسا خود کیا یا شوریٰ کے دباؤ پر مذکورہ فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ 1998 میں ارباز نے ملائیکہ سے شادی کی تھی۔ یہ شادی تقریباً 19 سال تکی چلی اور 2017 میں دونوں کے درمیان باقاعدہ طلاق ہوگئی تھی۔ سابق بالی وڈ جوڑے کا ایک بیٹا ارہان خان ہے۔

- Advertisement -

بعد ازاں ملائیکہ اروڑا نے اپنے سے 12 برس چھوٹے بالی ووڈ اداکار ارجن کپور سے تعلقات استوار کرلیے تھے اور دنوں اکثر ایک ساتھ دیکھے جاتے تھے۔

ارباز خان نے اب زندگی کی نئی شروعات کرتے ہوئے اپنی طلاق کے چھ برس بعد گزشتہ ماہ میک اپ آرٹسٹ شوریٰ خان سے شادی کرلی ہے۔

واضح رہے کہ اپنی شادی کی تصاویر ارباز خان نے خود سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں جس میں دبنگ خان، والد سلیم خان، ارباز کے بیٹے ارہان خان اور دیگر رشتہ دار بھی موجود تھے۔ 56 سالہ ارباز اپنی شادی پر کافی خوش نظر آئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں