تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

”میمز بنانے والوں کی وجہ سے مجھے مالی فائدہ پہنچ رہا ہے“

ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ اور کامیڈی شو ”دی کپل شرما“ کی جج ارچنا پورن سنگھ  نے اپنا مذاق اڑانے اور میمز بنانے والوں کو اہم پیغام دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں ارچنا پورن سنگھ نے کہا کہ میرا مذاق اڑانے اور میمز بنانے والے اپنا کام جاری رکھیں کیوں کہ اس سے مجھے مالی فائدہ ہو رہا ہے۔

ارچنا پورن نے کہا کہ میمز بنانے سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، میں مزاح پر مبنی ٹیلنٹ پیش کرنے کی ہمیشہ کمی محسوس کرتی رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بعض لوگ ہر لطیفے پر ہنسنے کی وجہ سے میرا مذاق بنا رہے ہیں، اس کے باوجود میں کیمرے کے سامنے بطور پروفیشنل مسکراتی رہتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ایک ذہین اور تعلیم یافتہ خاتون ہوں جو جانتی ہے کہ دراصل مزاح ہے کیا۔

Comments

- Advertisement -