ہفتہ, نومبر 9, 2024
اشتہار

کینیڈا میں سردی کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کینیڈا کے صوبے البرٹا میں سردی کا 50 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، مختلف علاقوں میں درجہ حرارت منفی 52 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے صوبے ایڈمنٹن میں منفی 42 ڈگری درجہ حرارت ہے جبکہ ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ منفی 53 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے، سخت ترین موسم اور شدید برف باری کی وجہ سے سینکڑوں فلائٹس متاثر ہوچکی ہیں۔

حکام نے فراسٹ بائٹ سے بچنے کیلئے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے، اس کے علاوہ امریکا کی وسطی مغربی ریاستوں کو برفانی طوفان کا سامنا ہے، جس کے باعث 4 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں۔

- Advertisement -

ارکنساس میں گونر نے ایمرجنسی نافذ کردی،  آئیوا میں شدید برف باری کے باعث ٹرمپ نے انتخابی مہم منسوخ کردی ہے، دوسری جانب  نیویارک، نیو جرسی اور کنیکٹی کٹ کے بعض علاقوں میں 50 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق برازیل میں بھی شدید سردی ہے، بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آتی جارہی ہے جبکہ مختلف حادثات میں دو ہلاک ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں