تازہ ترین

توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو طلب کر لیا

توشہ خانہ کیس میں نیب راولپنڈی نے پاکستان تحریک...

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی...

توشہ خانہ کیس :عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کل نیب میں طلب

لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ...

اسمبلیوں کی مدت میں توسیع سے متعلق اسحاق ڈار کا دوٹوک جواب

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسمبلیوں کی مدت میں توسیع کی اطلاعات کو افواہ قرار دے دیا۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے موجودہ سیاسی و سیکورٹی صورتحال پر گفتگو کی۔ صحافی نے پوچھا کہ اسمبلیوں کی مدت میں توسیع سے متعلق قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں جس پر آپ کیا کہیں گے؟

اسحاق ڈار نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے یہ صرف افواہیں ہیں۔

پشاور کی پولیس لائنز میں ہونے والے دھماکے پر ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ناسور پر مل کر ہی قابو پایا جا سکتا ہے پہلےبھی پاکستان نےدہشت گردی کیخلاف کامیاب آپریشنز کئے ماضی میں دہشت گردی کےخلاف تمام آپریشنز ملکی وسائل سےکیے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پشاور سانحے پر پوری قوم انتہائی رنجیدہ ہے ہم خیبرپختونخوا کےعوام اورحکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Comments