جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کیا سندھ میں بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی ہو رہے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

کیا سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ پھر ملتوی ہو رہا ہے الیکشن نے متعلقہ حکام کو مراسلے ارسال کردیے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ میں حالیہ طوفانی بارشوں کے بعد دوسرے مرحلے میں 28 اگست کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لینے کیلیے الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری داخلہ اور کمشنر حیدرآباد کو مراسلے ارسال کردیے ہیں۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

- Advertisement -

الیکشن کمیشن نے اپنے مراسلے میں کہا ہے کہ سندھ میں کئی ہفتے سے جاری طوفانی بارش کے اسپیل سے کئی اضلاع متاثر ہیں بتایا جائے کہ کیا 28 اگست کو شیڈول بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن ہے یا نہیں؟

الیکشن کمیشن نے ضلع الیکشن کمشنرز نے 24 گھنٹے میں اس حوالے سے مفصل رپورٹ اور سفارشات طلب کی ہیں اور کہا ہے کہ بتایا جائے کہ حالیہ بارشوں سے بلدیاتی الیکشن کے لیے بنائے گئے کتنے پولنگ اسٹیشنز متاثر ہیں؟

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ جولائی میں بھی موسلا دھار بارشوں کے باعث سندھ میں دوسرے مرحلے میں کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ ڈویژن میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

اصغر عمر
اصغر عمر
اصغر عمر اے آر وائی نیوز سے بطور کورٹ رپورٹر وابستہ ہیں

مزید خبریں