تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

کیا کرونا سے صحتیاب افراد وائرس سے محفوظ ہیں؟ حیران کن انکشاف

واشنگٹن : امریکی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ کرونا وائرس کا شکار ہونے والے شخص کے دوبارہ مہلک وبا میں مبتلا ہونے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے نیشنل کینسر انسٹیٹوٹ (این سی آئی) میں کرونا مریضوں کے دوبارہ وائرس میں مبتلا ہونے سے متعلق تحقیق کی گئی، دو کمپنیوں اور پانچ لیبارٹریز کے اشتراک سے کی جانے والی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کرونا کا شکار افراد میں مدافعتی نظام مضبوط ہوجاتا ہے جس کے باعث ان پر دوبارہ وائرس کے اثر اندازہونے کے امکانات ختم ہوجاتے ہیں۔

طبی جریدے جاما انٹرنل میڈیسین میں شائع تحقیق میں ڈیٹا 30 لاکھ سے زائد مریضوں کے اینٹی باڈیز ٹیسٹ سے حاصل کیا گیا ہے کہ جو 1 جنوری سے 23 اگست تک کیے گئے تھے۔

نتائج سے اس خیال کو تقویت ملتی ہے کہ بیماری سے کووڈ کے خلاف بننے والی اینٹی باڈیز مستقبل قریب میں دوبارہ بیماری سے تحفظ فراہم کرتی ہیں، مگر محققین کا کہنا تھا کہ تحقیق کچھ حد تک محدود تھی کیونکہ یہ مدافعت کتنے عرصے تک برقرار رہ سکتی ہے ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے بننے والی اینٹی باڈیز آئندہ 6 ماہ یا اس سے بھی زیادہ عرصے تک لوگوں کو اس بیماری کا دوبارہ شکار ہونے سے بچاتی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جاپانی طبی ماہرین کہا تھا کہ کووڈ 19 کے مریضوں میں صحتیابی کے بعد نئے کورونا وائرس کو ناکارہ بنانے والی اینٹی باڈیز 6 ماہ تک برقرار رہتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -