پیر, نومبر 25, 2024
اشتہار

کیا گاڑیوں پر ریگولیٹری اور کسٹم ڈیوٹی واپس لی جارہی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیرصنعت و پیداوار سے ملاقات کر کے استعمال شدہ گاڑیوں پر ریگولیٹری اور کسٹم ڈیوٹی واپس لینے کا معاملہ اٹھا دیا۔

پاما کے وفد نے وفاقی وزیر کو آٹو سیکٹر میں پیش آنے والی مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ استعمال شدہ کاروں کی درآمد میں اضافے نے آٹو موٹیو انڈسٹری کو متاثر کیا ہے۔

وزیر صنعت وپیداوار رانا تنویر حسین نے گزارشات سنتے ہوئے کہا کہ آٹو سیکٹر کو ترقی اور ہر ممکن سہولت دینے کےلئے پُرعزم ہیں، استعمال شدہ گاڑیوں پر ریگولیٹری اور کسٹم ڈیوٹی کی واپسی کا جائزہ لے رہے ہیں تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈر سے ریگولیٹری اور کسٹم ڈیوٹی کا معاملہ اٹھائیں گے۔

- Advertisement -

راناتنویر نے کہا کہ آٹو سیکٹر کو عرصے سے رعایتی نظام کے ذریعے سہولت فراہم کی جا رہی ہے آٹو سیکٹر کو برآمدات میں اضافہ کرنا چاہیے آٹوسیکٹر کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کرنےکی کوشش کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں