اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ذخائر ختم ہونے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ کچھ افواہیں سامنے آئیں کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر ختم ہوگئے ہیں یہ بھی کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک یہ زخائر استعمال نہیں کرسکتا یہ بھی افوائیں ہیں کہ اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو درآمدی ادئیگیاں روک دی ہیں یہ بھی افوائیں تھی کہ بینکوں کے پاس ڈالر نہیں ہیں۔
مرکزی بینک نے واضح کیا ہے کہ یہ تمام افواہیں ہیں اور خبریں بے بنیاد ہیں دس جون تک اسٹیٹ بینک کے پاس 8 ارب 99 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں ان میں سونے کے ذخائر شامل نہیں ہیں۔
بیان کے مطابق یہ ذخائر تمام مقدس کے لئے مکمل بور پر قابل استعمال ہیں اسٹیٹ بینک نے درآمدی ادائیگیاں نہیں روکی ہیں کمرشل بینکوں کے ہاس ان ادائیگیون کو ادا کرنے کےُلیے کافی لیکویڈیٹی موجود ہے ۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جون میں اب تک درآمدی ادئیگی کی مد میں 4 ارب 70 کروڑ ڈالر کی درآمدی ادئیگیاں انٹر بینک مارکیٹ کے زریعے کی جاچکی ہیں۔