اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

بلیک کافی پینے کے نقصانات بھی ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

بلیک کافی بہت سارے لوگوں کو پسند ہوتی ہے لیکن اس کے کچھ نقصانات بھی ہو سکتے ہیں اس بارے میں جانتے ہیں۔

کافی ایک پسندیدہ مشروب ہے جو دنیا بھر میں پیا جاتا ہے۔ کوئی کریم کافی پسند کرتا ہے تو کوئی ملک کافی، کسی کو ایسپریسو کافی مزا دیتی ہے۔ بلیک کافی کے چاہنے والے بھی دنیا میں بہت ہیں بالخصوص لوگ اسے وزن کم کرنے کے لیے پیتے ہیں۔

کیا بلیک کافی فائدہ مند ہے یا اس کے کچھ نقصانات بھی ہیں؟ اس بارے میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول مارننگ شو ’’گڈ مارننگ پاکستان‘‘ میں معروف اداکارہ اور بیوٹیشن نے بلیک کافی کے استعمال کے اپنی ذاتی تجربات شیئر کیے۔

- Advertisement -

اداکارہ مہرالنسا اقبال نے مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر سے گفتگو کرتے ہوئے اپنا تجربہ شیئر کیا اور بتایا کہ جب وہ کچھ موٹی تھیں تو انہیں کسی نے کہا تھا کہ بلیک کافی پیوں تو سلم ہو جاؤں گی۔

مہرالنسا نے بتایا کہ جب اس مشورے پر عمل شروع کیا تو مجھے صحت سے متعلق کئی مسائل ہوگئے۔ مجھے معدے اور اسکن کے حوالے سے کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑا اس کے علاوہ میری نیند بھی متاثر ہوئی۔ ڈی ہائیڈریشن اتنی ہونے لگی کہ مجھے سانس لینے میں مشکل ہوتی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ پہلے مجھے سمجھ نہیں آئی کہ میرے ساتھ ایسا کیوں ہو رہا ہے لیکن پھر مجھے کسی نے بتایا کہ یہ بلیک کافی کے سائیڈ افیکٹ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلیک کافی کئی لوگوں کو سوٹ بھی کرتی ہے لیکن اس کے پینے سے ڈی ہائیڈریشن ہو سکتی ہے اس لیے جو بلیک کافی پیتے ہیں انہیں پانی کا زیادہ استعمال کرنا چاہیے۔

 

اداکارہ عنایا خان نے بھی اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں ورک آؤٹ سے پہلے بلیک کافی پیتی ہوں لیکن جم کرتے ہوئے پانی اتنا زیادہ پی لیتی ہوں کہ پھر ڈی ہائیڈریشن نہیں ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ بلیک کافی کے سائیڈ افیکٹ میں آنکھوں میں گڑھے پڑ جانا یا ان کے گرد سیاہ حلقے پڑ جانا جیسے مسائل ہو سکتے ہیں تاہم بلیک کافی دو کپ سے زیادہ نہیں لینی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں