اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پنجاب میں کرونا سے نوجوان لڑکے زیادہ متاثر ہیں یا لڑکیاں؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: محکمہ صحت پنجاب نے انکشاف کیا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس سے نوجوان لڑکیوں کے بر عکس لڑکے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب میں کرونا کے مریضوں کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوانوں میں بھی لڑکیوں کی نسبت لڑکے زیادہ متاثر ہیں۔

محکمہ صحت کے اعداد و شمار میں یہ چشم کشا انکشاف سامنے آیا ہے کہ صوبے میں ضعیف العمر افراد کرونا سے سب سے کم متاثر ہوئے، مردوں میں 51 ہزار 80 کرونا کے شکار جب کہ 50 ہزار 81 مشکوک کیسز ہیں۔

خواتین میں 23 ہزار 70 کرونا سے متاثر ہیں جب کہ 19 ہزار 89 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے، پنجاب میں کرونا سے سب سے زیادہ متاثرہ افراد 31 سے 45 سال کے ہیں، محکمہ صحت نے بتایا کہ اس ایج بریکٹ میں 22 ہزار 978 نوجوان کرونا سے متاثر ہیں۔

پنجاب میں کرونا وائرس کے 13 سو سے زائد نئے کیسز

صوبائی اعداد و شمار کے مطابق 16 سے 30 سال کی عمر کے 21 ہزار 285 افراد کرونا کا شکار ہیں، 46 سے 60 سال کے 15 ہزار 897 افراد وائرس کا شکار ہوئے، 61 سے 75 سال کے 7 ہزار 665 افراد کرونا متاثرین ہیں۔

وائرس سے سب سے کم متاثر ہو نے والے 75 سال سے زیادہ عمر کے افراد ہیں، پنجاب میں 75 سال سے زائد عمر کے کرونا کے شکار افراد کی تعداد 1319 ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 13 سو سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 74 ہزار 202 ہو گئی۔

پنجاب میں کرونا وائرس سے مزید 17 افراد انتقال کرنے کے بعد صوبے میں کرونا سے اموات کی تعداد 16 سو 73 ہو گئی ہے۔

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں