پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اریبہ حبیب نے اپنے شوہر سعدین شیخ کے ساتھ بیرون ملک منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اریبہ حبیب نے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2021 میں شادی کرنا چاہتی تھی لیکن کورونا کی وجہ سے تاخیر ہوئی، شادی کے بعد زندگی میں فوری طور پر کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی۔
اداکارہ نے کہا کہ والدہ کی بہت یاد آتی ہے، روزانہ والدہ کو فون کرتی ہوں، جلد شوہر کے ساتھ بیرون ملک منتقل ہو جاؤں گی، پھر بتا چلے گا کہ شادی کے بعد زندگی کیسی ہوتی ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے بتایا کہ میرے شوہر جرمنی میں رہتے ہیں اور وہ عید الفطر کے موقع پر آئیں گے۔
خیال رہے کہ اریبہ حبیب رواں سال یکن جنوری کو سعدین شیخ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔ دونوں کی شادی کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہوئی تھیں۔
شادی کے موقع پر اریبہ حبیب نے روایتی سرخ جوڑا زیب تن کیا جب کہ دولہے سعدین نے گہری نیلی قمیص شلوار کا انتخاب کیا۔ اداکارہ نے نکاح کی تقریب کی تصاویر خوبصورت کیپشنز کے ساتھ انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔
View this post on Instagram
سب سے پہلے انہوں نے نکاح کے کارڈز کی تصویر شیئر کی جس میں ان کے اور سعدین شیخ کے نکاح پر نیک خواہشات قرآن مجید کی آیات کے ساتھ درج ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے دلہا کے ساتھ مختلف تصاویر شیئر کیں۔
View this post on Instagram