اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

’مجھے بھی یہ رسم کرنی ہے‘ اریبہ حبیب کی ویڈیو کے چرچے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اداکارہ منال خان کی رسم کے دوران اریبہ حبیب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان کی رسم کے دوران اداکارہ اریبہ حبیب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ شادی کی ایک رسم سے متعلق اپنی خواہش کا اظہار کررہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام اسٹیج پر بیٹھے ہیں اور انہیں ’امام ضامن‘ باندھنے کی رسم کی جارہی ہے۔

اس دوران اریبہ کو معلوم نہیں کہ ان کی ویڈیو بنائی جارہی ہے۔

منال اور احسن کی رسم دیکھ کر اریبہ حبیب بے ساختہ کہہ اٹھیں کہ انہیں بھی یہ رسم کرنی ہے، انہیں یہ رسم بہت پسند ہے۔

جواب میں اریبہ حبیب کی دوست نے کہا کہ ’آپ کا نمبر بھی آئے گا، آپ کی بھی یہ رسم کی جائے گی، یہ سن کر اداکارہ شرما گئیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی کی رسمیں جارہی ہیں، منال اور احسن کل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں