اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ میں ’نتاشہ‘ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ و ماڈل اریج چوہدری نامور پاکستانی سُپر اسٹار کی رشتے دار نکلیں۔
اریج چوہدری انڈسٹری میں نئی ہیں لیکن انہیں اے آر وائی ڈیجیٹل کے بلاک بسٹر ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ میں ’نتاشہ‘ کا کردار ادا کرنے پر کافی توجہ مل رہی ہے۔
اداکارہ و ماڈل نے پاکستان کی جانب سے مقابلہ حسن میں بھی حصہ لیا تھا اور اب وہ اداکاری میں کل وقتی کیریئر بنانے پر کام کر رہی ہیں۔
حالیہ پوڈکاسٹ میں اریج چوہدری نے اپنی زندگی، کام، دلچسپیوں اور انڈسٹری کے سُپر اسٹار حمزہ علی عباسی سے متعلق حقائق کے بارے میں بتایا۔
انہوں نے بتایا کہ میرا تعلق ملتان سے ہے، حمزہ علی عباسی کی والدہ میرے والد کی رشتے دار ہیں، حمزہ علی عباسی سے کافی دفعہ ملاقاتیں ہوئیں اور ان کی فیملی سے ہمارے اچھے تعلقات ہیں۔
اریج چوہدری نے بتایا کہ حمزہ علی عباسی عاجز اور بہت مہربان شخص ہیں، جب بھی ان سے ملاقات کی تو مثبت تجربہ رہا۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ و ماڈل نے بتایا کہ میں نے کیریئر میں کبھی بھی ان سے مدد طلب نہیں کی، میں کسی سے مدد لینا پسند نہیں کرتی۔