منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

اریج محی الدین اور زارا حیات کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اریج محی الدین اور زارا حیات کی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ اریج محی الدین نے زارا حیات کے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں مزاحیہ جملے پر لپسنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اریج ویڈیو میں کہتی ہیں کہ ’ڈپریشن دور کرنے دوست کے پاس آیا تھا پر یہ تو خود خودکشی کی بات کررہا ہے۔‘

- Advertisement -

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

اریج محی الدین سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر، ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے اس سے قبل بھی ویڈیو شیئر کرچکی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اریج اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بندش ٹو‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں جس کی دیگر کاسٹ میں ثانیہ سعید، عفان وحید، آمنہ الیاس، چائلڈ اسٹار حورین ودیگر شامل تھے۔

بندش ٹو کی کہانی سید نبیل اور شاہد نظامی نے لکھی ہے، ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض عابس رضا نے انجام دیے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا‘ میں اریج محی الدین نے ’بینا‘ کا کردار نبھایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں