شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اریج محی الدین کا کہنا ہے کہ فلم میں انارکلی کا کردار ادا کرنے کی خواہش ہے۔
اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں‘ میں اداکارہ اریج محی الدین نے شرکت کی اور پروگرام کے سیگمنٹ ’پاور پلے‘ میں مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
میزبان نے پوچھا کہ چیک ہاتھ میں آتے ہی کہاں کہاں خرچ کرنے کا پلان بناتی ہیں؟
اریج محی الدین نے کہا کہ میں سیونگ کرتی ہوں بڑے بڑے پلان ہیں، امریکا جانا چاہتی ہوں، ماسٹرز کرنے کا ارادہ ہے اس کے لیے پیسے جمع کررہی ہوں۔
اداکارہ نے بتایا کہ گاڑی ابھی خریدی ہے، کپڑے بنانے کا اتنا شوق نہیں ہے۔
ایاز سموں نے پوچھا کہ ’فلم میں کونسا کردار ادا کرنا چاہیں گی، لیلیٰ مجنوں، انارکلی یا پھر ڈاکو رانی؟ اریج محی الدین نے کہا کہ انارکلی کا کردار کرنا چاہوں گی مگر لیلیٰ مجنوں بھی اچھا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں اریج نے کہا کہ وہ اظفر رحمان کے ساتھ لانگ ڈرائیو پر جانا چاہیں گی۔
سیلفی سے متعلق سوال پر اریج محی الدین نے کہا کہ میں اتنی سیلفیز نہیں بناتی ہیں بس ایک ہی طریقے سے بنالیتی ہوں۔‘
اریج محی الدین نے کہا کہ ’نادیہ خان کے ساتھ مارننگ شو کی میزبان بننا چاہیں گی۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اریج محی الدین اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ’بندش ٹو‘ اور ’میرے ہی رہنا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔