جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

آریز احمد نے مردوں کو ’جہیز‘ سے متعلق مشورہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے اداکار آریز احمد نے مردوں کو جہیز سے متعلق مشورہ دے دیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حبا بخاری کے شوہر آریز احمد نے مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن رکھا اور اس دوران مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

ایک مداح نے کہا کہ ’سر جہیز چاہیے بہن کی شادی ہے جہیز نہیں ہے۔‘

- Advertisement -

اداکار نے مداح کو مشورہ دیا کہ ’جہیز سے پرہیز، اگر لڑکا جہیز مانگے رہا ہے تو منع کردیں، اللہ پر بھروسہ رکھیں۔‘

آریز احمد کے اس مشورے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے کچھ صارفین ان کی حمایت کررہے ہیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ اداکار نے اپنی جان چھڑائی ہے۔

واضح رہے کہ آریز احمد اور حبا بخاری 2022 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور جلد ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

یاد رہے کہ حبا بخاری کے حاملہ ہونے سے متعلق میزبان نادیہ خان نے ایک شو میں بتایا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ آریز نے انہیں بتایا ہے کہ حبا ماں بننے والی ہیں۔

اس کے بعد کئی روز تک یہ خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنی رہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں