ہفتہ, اپریل 5, 2025
اشتہار

آریز احمد کے اعتراف نے حبا بخاری کو آبدیدہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اداکار آریز نے اہلیہ حبا بخاری سے محبت کا اعتراف کیا جس پر اداکارہ جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار آریز احمد نے حال ہی میں نجی ٹی وی کی عید ٹرانسمیشن میں شرکت کی اس دوران آریز نے کہا کہ اہلیہ کی محبت نے مجھے بدل دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں پہلے کافی غصہ کرتا تھا شاید اس کی وجہ خود پر شک تھا لیکن حبا نے مجھے احساس دلایا کہ میں اہم ہوں، اس نے مجھے یقین دلایا کہ میری حیثیت ہے اور جب آپ کو یہ احساس ہوکہ آپ کسی کے لیے اہم ہیں تو انسان گویا نیا جنم لیتا ہے۔

آریز احمد کے اس خالص اور محبت بھرے اعتراف پر حبا بخاری جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہو گئیں۔

انہوں نے نم آنکھوں سے کہا کہ آہ! یہ تو بہت پیاری بات ہے، میں واقعی جذباتی ہو گئی ہوں۔

مداحوں نے اس خوبصورت لمحے کو سوشل میڈیا پر بے حد سراہا اور اس جوڑی کو محبت اور خلوص کی مثال قرار دیا۔

اس سے قبل ایک سوال کے جواب میں حبا بخاری نے بتایا کہ آریز بہت اچھے انسان ہیں اور میرے سوا کسی اور لڑکی کی طرف دیکھتے بھی نہیں جس پر آریز نے برجستہ کہا کہ میں محبت کے اس مقام پر ہوں جہاں مجھے اس کے علاوہ اور کوئی لڑکی دکھائی نہیں دیتی۔

حبا بخاری نے سال 2022 میں ساتھی اداکار آریز احمد سے شادی کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں