ماسکو: روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ ہوا، میسی کی ٹیم کو کروشیا کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق روس میں فٹبال کی دنیا کا میگا ایونٹ جاری ہے جہاں سنسنی خیز مقاملے بھی ہورہے ہیں، آج کروشیا نے سپر اسٹار فٹبالر میسی کی ٹیم ارجنٹینا کو 0-3 سے عبرت ناک شکست دے دی۔
فٹ بال ورلڈکپ میں گروپ سی کے تین میچز کھیلے گئے، جن میں سے ایک بے نتیجہ رہا جبکہ ایک بڑا اس سپٹ ثابت ہوا جس میں کروشیا نے ارجنٹینا کو 0-3 سے بری طرح شکست دی۔
فیفا ورلڈکپ 2018: فرانس کی ایک اور فتح، پیرو کا سفر تمام، ڈنمارک اور آسٹریلیا کا میچ برابر
قبل ازیں پہلا میچ آسٹریلیا اور ڈنمارک کے مابین روس کے جنوب مغربی شہر سمارا میں کھیلا گیا جو ایک ایک سے برابر ہوا، میچ کے ساتویں منٹ میں ڈنمارک کے کرسٹیان ایرکسن نے گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی، میچ کے 38 ویں منٹ میں آسٹریلین ٹیم کو پنالٹی مل گئی، جس پر مائل جیڈینک نے گول اسکور کیا۔
گروپ سی کے دوسرے میچ میں سابق چیمپین فرانس اور پیرو مدمقابل آئے، اس کانٹے دار مقابلے میں دونوں ٹیموں نے متاثر کن کھیل کا مظاہرہ کیا، مگر جیت نے آخر میں فرانس کے قدم چومے۔
میچ کا اکلوتا گول نوجوان کھلاڑی کیلیان مبایپ نے اسکور کیا، وہ ورلڈ کپ مقابلوں میں گول اسکور کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں، اس وقت ان کی عمر 19 سال اور 183 دن ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔