جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

قدیم گاڑی میں دنیا گھوم لی، خاندان دہائیوں بعد گھر پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

سیاح جب دنیا گھومنے نکلتے ہیں تو ان کا سفر مہینوں یا پھر سال پر محیط ہوتا ہے لیکن ایک خاندان نے دنیا گھومنے کے لیے 2 دہائیاں لگا دیں۔

ارجنٹائن کا ایک جوڑا 1928 کی قدیم گاڑی میں دنیا کے 102 ممالک کا چکر لگا کر 22 سال بعد واپس اپنے گھر پہنچا اس دوران جوڑے کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش ہوئی جو سفر میں ہی جوان ہوگئے۔

Argentine family comes home after 22-year drive around the world

53 سالہ ہیرمن اور 51 سالہ سینڈریلیا سفر کے آغاز کے وقت نوجوان تھے اور اس سفر کے دوران ان کے 4 بچے بھی ہوئے جن کی عمریں گھر پہنچتے پہنچتے 19، 16، 14 اور 12 سال ہوچکی ہے۔

سفر کا آغاز شادی شدہ جوڑے نے کیا تھا لیکن گھر واپسی 4 نوجوان بچوں کے ساتھ ہوئی، جوڑے کی پہلی اولاد امریکا، دوسری ارجنٹائن واپسی پر، تیسری کینیڈا اور چوتھی اولاد آسٹریلیا میں ہوئی تھی۔

Argentine family comes home after 22-year drive around the world | Americas  – Gulf News

ارجنٹائن کے اس خاندان نے 25 جنوری 2000 میں ایڈوانچر کا آغاز کیا تھا جس کا ہدف دنیا بھر کا چکر لگانا تھا۔

5 براعظموں کے 102 ممالک کا چکر لگانے والے خاندان نے کُل 3 لاکھ 62 ہزار کلومیٹر سفر طے کیا اور واپس اس مقام پر پہنچے جہاں سے 22 سال قبل اس سفر کا آغاز کیا تھا۔

Argentine family comes home after 22-year drive around the world

Argentine family comes home after 22-year drive around the world - Kuwait  Times

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں