بھارت کے شہر حیدر آباد میں مٹن کھانے پر دو دوستوں کے درمیان جھگڑا ہوا، اس دوران ایک دوست کی جان چلی گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے شہر حیدر آباد میں سکندر آباد کے تکارام گیٹ پی ایس علاقے میں پیش آیا، جہاں نشے میں دھت دو دوستوں کے درمیان جھگڑے میں ایک شخص کا بے دردی سے قتل کردیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق چاری اور اجے نامی دوست کے درمیان مٹن کھانے پر جھگڑا ہوا، چونکہ وہ دونوں پہلے ہی نشے میں تھے اس لیے لڑائی مار پٹائی میں بدل گئی۔
اس جھگڑے کے دوران اجے نے چاری پر چاقو سے حملہ کیا جس کے بعد وہ موقع پر ہی دم توڑ دیا، حکام نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعد مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے جبکہ لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔