تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات روکنا صرف حکومت کا کام نہیں، صدر مملکت

لاہور: صدرِ مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کو روکنا صرف حکومت کاکام نہیں ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ’ہر جگہ پولیس والا نہیں ہوتا، معاشرے پر بھی کچھ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کو روکنا یا ختم کرنے کے لیے سب کو اٹھنا ہوگا‘۔

انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان واقعے میں لوگ ویڈیوز بناتے رہے، کسی نے لڑکوں کو ہاتھ سے نہیں روکا،  خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات بسوں اور راستوں پر بھی ہوتے ہیں، ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے معاشرے کو بھی کھڑا ہوناچاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ’مغرب انسانی حقوق کی صرف باتیں ہی کرتا ہے بہت سارے امور پر عمل نہیں کرتا، عورت کو حقوق اسلام نے ہی دیے ہیں، جن میں وراثت کا حصہ اور دیگر حقوق شامل ہیں،  اسلام نے ابتدا ہی سے وحدانیت کے ساتھ معاشرے میں امتیازی قوانین کا خاتمہ کیا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’معاشرے میں عور ت کو کمزور سمجھا جاتا ہے،قوانین کے ساتھ ہمیں معاشرے کو ٹھیک کرنے کیلئے محنت کرنا پڑے گی،خواتین کو اگر وراثت نہ ملے تو یہ بہت بڑا مسئلہ ہے‘۔

Comments

- Advertisement -