جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

کمپنی کا لائف انشورنس رقم دینے سے انکار، صدر مملکت کا دو بیواؤں کی داد رسی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: انشورنس کمپنی کی جانب سے لائف انشورنس کی رقم دینے سے انکار پر صدر مملکت نے دو بیوہ خواتین کی داد رسی کی، اور کمپنی کی جانب سے دی گئی درخواست مسترد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے وفاقی محتسب کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اسٹیٹ لائف کو 2 پالیسی ہولڈرز کی بیواؤں کو کلیم ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسٹیٹ لائف کی اپیل مسترد کرتے ہوئے وفاقی مختسب کا بیواؤں کو رقم ادا کرنے کا حکم برقرار رکھا۔

رپورٹ کے مطابق نگینہ فاطمہ کے شوہر نے 10 لاکھ، اور ریحانہ کوثر کے شوہر نے 4 لاکھ کی پالیسی لی تھی، تاہم صرف ایک سالانہ پریمیئم ادا کرنے کے بعد دونوں افراد انتقال کر گئے تھے۔

صرف چار اقساط کی ادائیگی کے بعد شہری کی موت، عدالت کا انشورنس کیس میں لواحقین کے حق میں فیصلہ

جب خواتین کی جانب سے انشورنس کلیم کا مطالبہ کیا گیا تو اسٹیٹ لائف نے بغیر نوٹس ان کے دعوے مسترد کر دیے، جس پر دونوں خواتین نے فیصلے کے خلاف وفاقی محتسب کو درخواست دے دی تھی۔

صدر مملکت نے تاخیر سے اپیل دائر کرنے پر اسٹیٹ لائف کی درخواست مسترد کی۔

واضح رہے کہ دو دن قبل لاہور ہائی کورٹ نے بھی اسی طرح کے ایک کیس میں اسٹیٹ لائف انشورنس کو شہری محمد الیاس کے مرنے کے بعد پالیسی کے مطابق ان کی بیوہ کو فوری پالیسی کی رقم دینے کا حکم دے دیا تھا۔

لائف انشورنس لینے والے شہری محمد الیاس کی صرف چار اقساط کی ادائیگی کے بعد موت واقع ہو گئی تھی، کمپنی کی جانب سے پالیسی کی رقم کی ادائیگی سے انکار پر لواحقین مقدمہ عدالت لے گئے، جہاں انھوں نے کیس جیت لیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں