پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

بانی پی ٹی آئی نے کہا مرجاؤں گا ملک نہیں چھوڑوں گا، عارف علوی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق صدر و پی ٹی آئی رہنما عارف علوی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا مرجاؤں گا مگر ملک نہیں چھوڑوں گا۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو آفر ہوئی ملک چھوڑ دو لیکن انہوں نے کہا مر جاؤں گا ملک نہیں چھوڑوں گا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو سزا دینے کا سوچنے والے مٹی میں مل جائیں گے۔

- Advertisement -

عارف علوی نے کہا کہ بات ہوگی تو گھر کے مالک سے ہوگی، باہر کھڑے ٹھیلے والے سے نہیں، یہ تو ٹھیلے والے بھی نہیں ان بھی کوئی عزت ہوتی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا آزاد ہوکر سب سے درگزر کروں گا۔

گزشتہ روز عارف علوی کا کہنا تھا کہ میڈیا نے سائفر اور نکاح کیس پر خوب کھیلا گیا جبکہ حکومت تبدیلی سے پاکستان کو اربوں ،کھربوں کا نقصان ہوا۔

سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ میں اب ہمت ہار چکا ہوں کہ اس ملک میں احتساب ہوگا، ایوب خان سے لیکر آج تک احتساب ہماری ترجیح نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لوگوں کو انصاف نہیں ہونے کا یقین ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کرنیوالوں کو خوش آمدیدکہیں گے۔

حکومت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ حکومت اگر بضد ہے تو اس پر مزید کھیلیں ، جہانگیر ترین کو اگر کلین چٹ ملی تو غلط تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں