اسلام آباد : سابق صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ مجھ پر آرٹیکل سکس لگانا چاہتے ہیں تو یہ خواہش بھی پوری کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر عارف علوی نے اسلام آبادہائی کورٹ میں غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ آڈیولیک اور ریکارڈنگز کیخلاف رہاہوں، کسی کومیری پرائیویٹ گفتگو سننے کاحق نہیں ہونا چاہیے۔
صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے جس انداز سے اسمبلی تحلیل کی اس پرآرٹیکل 6 لگانے کا کہا جارہاہے؟ جس پر سابق صدر نے کہا کہ آرٹیکل6 اگر لگانا چاہتے ہیں توکوشش کر لیں یہ خواہش بھی پوری کرلیں۔
- Advertisement -
ان کا کہنا تھا کہ یہ 1500 کیسز چلا چکے ہیں مزید بھی کیس بنادیں، یہ کوشش کر لیں مجھےبھی موقع ملےگا۔
سابق صدر نے مزید کہا کہ میں زندہ بھی اسی ملک میں ہوں اورپاکستان میں ہی رہوں گا، آرٹیکل6 کیا ہے زندگی اور موت کی جنگ،میں بھی یہاں ہی ہوں۔