جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

عارف علوی نے بانی پی ٹی آئی کے ٹوئٹ کی حمایت کردی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بانی پی ٹی آئی کے ٹوئٹ کی حمایت کردی۔

کراچی میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ پڑھنے کا مشورہ دیا تو اس میں کیا غداری ہے؟

انہوں نے کہا کہ آپ نے اپنے ذہن میں ایک نظریہ بنا رکھا ہے جس کے تحت آپ غدار قرار دے دیتے ہیں،  حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ جو پڑھتا ہے اس پر ایف آئی آر ہو جاتی ہے۔

- Advertisement -

عارف علوی نے کہا کہ حمود الرحمٰن دیانت دار جج تھے ان کے بیٹے آج بھی فیڈرل شریعت کورٹ کے جج ہیں۔

سابق صدر عارف علوی نے کہا کہ جب تک اسٹیک ہولڈرز کو ایک ٹیبل پر نہیں لائیں گے مسائل کا حل نہیں نکلے گا۔

انہوں نے کہا کہ کیا ضد ہے کہ درگزر نہیں کررہے بلکہ کہتے ہیں معافی مانگو، قانون کی حکمرانی قائم کریں، بانی پی ٹی آئی کو رہا کرکے مینڈیٹ واپس کیا جائے۔

عارف علوی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کسی سے بدلہ لینے یا ڈیل کرنے والا نہیں ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے پاکستان کا نظام ایسے شخص کے ہاتھ میں ہونا چاہیے جو کمشیر اور فلسطین کا مقدمہ اسی طرح لڑے جس طرح بانی پی ٹی آئی نے اقوام متحدہ میں لڑا۔۔

انہوں نے کہا کہ سولہ سال کراچی پر پیپلز پارٹی نے حکومت کی، کیا یہ وہ تحریک ہے جو بھٹو نے شروع کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں