اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماء عارف علوی کو قتل کی دھمکیاں موصول ہونے لگیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں کی جانب سے ان کو کچھ عرصے سے قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اس معاملے پر ایم کیو ایم کے سینئر رہنماء فاروق ستار سے گفتگو کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے رہنماء ایک دوسرے پر الزام تراشی میں مشغول رہتے ہیں۔ حالیہ دنوں پی ٹی آٗئی کے سربراہ عمران خان نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پر کراچی میں ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں کی سرپرستی کا الزام عائد کیا تھا۔
عمران خان کے الزام کے جواب میں ایم کیو ایم کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف کو ملکی اسٹیبلشمنٹ کی حمایت حاصل ہے۔