اسلام آباد : سابق صدر عارف علوی کی ٹرمپ کوامریکی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی جیت نے موجودہ اور آنیوالے آمروں پر کپکپی طاری کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر عارف علوی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے نام خط لکھا ، جس میں کہا کہ میں پاکستانی عوام کی جانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہم جمہوری قوموں کے طور پر مسلسل تعاون کے منتظر ہیں۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ آپ کی جیت نے موجودہ اورآنیوالے آمروں پر کپکپی طاری کردی ہے،آپ پاکستان کے اچھے دوست رہے ہیں۔
امریکی صدارتی انتخاب 2024 تمام خبریں
خط میں کہا گیا کہ عالمی امن کیلئےکوششیں جاری رکھنے پرآپ کیلئےنیک خواہشات پیش کرتےہیں، دنیا یوکرین اور فلسطین میں جنگ سے پریشان ہے ، جنگ کے اثرات سے پاکستان اور ہمارے لوگوں کو نقصان پہنچا۔
انھوں نے مزید کہا کہ آپ جو کہتے ہیں وہی کرتے ہیں ،آپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
واضح رہے امریکا میں صدارتی دوڑ کی جنگ میں ڈونلڈ ٹرمپ فاتح رہے، انھوں نے 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیے ہیں۔
ٹرمپ نے سوئنگ اسٹیسٹس شمالی کیرولینا، جارجیا، پینسلوینیا اور وسکونسن میں کاملا ہیرس کو شکست دی۔
ٹرمپ انڈیانا، کنٹیکی کٹ، مغربی ورجینیا، اوکلا ہوما، مسیسپی، الاباما، فلوریڈا، جنوبی کیرولائنا، ٹینیسی اور آرکنساس سے کامیاب ہوئے۔