ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

آرمی چیف نے کہا اگر کوئی صحیح کام نہ کرے تو توقع نہ کریں ہم خاموش بیٹھیں گے،عارف حبیب

اشتہار

حیرت انگیز

حبیب گروپ کے چیئرمین عارف حبیب نے بتایا کہ آرمی چیف نے کہا کہ اگر کوئی صحیح کام نہ کرے تو ہم سے یہ توقع نہ کریں کہ خاموش بیٹھیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں آپ سب کاموں میں کیوں چلے جاتے ہیں، آرمی چیف نے کہا جن کے جو کام ہیں وہ صحیح طریقے سے کریں تو ہمیں ان کے کام کرنے کا شوق نہیں۔

عارف حبیب نے کہا کہ آرمی چیف نے کہا کہ ملک اور عوام کے مفاد میں یقینی بنائیں گے چیزیں درست چلیں، آرمی چیف نے کہا کہ بجلی کی قیمتیں بہت جلد کم ہونا شروع ہوں گی۔

- Advertisement -

معروف بزنس مین کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے کہا کہ چین، سعودی عرب اور یو اے ای ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی معیشت کے لیے دوست ممالک ساتھ کھڑے ہوئے، آئی ایم ایف پروگرام کے لیے پاکستان کے برادر ممالک نے بہت مدد کی ہے۔

عارف حبیب نے بتایا کہ آرمی چیف سے بزنس کمیونٹی کی گزشتہ ملاقات 3 ستمبر 2023 میں ہوئی تھی، آرمی چیف سے بزنس کمیونٹی کی ملاقات دوبارہ ایک سال بعد ہوئی ہے۔

آرمی چیف نے بتایا کہ گزشتہ میٹنگ میں کیے گئے وعدے پورے کیے، آرمی چیف نے خطاب میں کہا کہ پاکستان ہمیشہ رہنےکے لیے بناہے۔

عارف حبیب نے بتایا کہ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان امیر ملک ہے ضرورت ہے کہ ہم محنت کریں، آرمی چیف نے بزنس کمیونٹی کو کہا کہ معیشت ہماری اولین ترجیح ہے۔

حبیب گروپ کے چیئرمین عارف حبیب کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف نےبزنس کمیونٹی کو کہا کہ قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں