پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کے دیوانے پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود ہیں اور کیوں نا ہوں وہ ایک مقبول اداکارہ سمیت اسٹائل آئیکون اور ہر دلعزیز شخصیات میں سے ایک ہیں۔
گزشتہ روز دبئی میں ایمی گالہ ایوارڈز کا رنگا رنگ میلہ سجایا گیا جس میں پاکستان کی اداکارہ ماہرہ خان نے بھی شرکت کی، اس تقریب میں ماہرہ خان نے باس لیڈی کی طرح سوٹ زیب تن کیا ہوا تھا۔
View this post on Instagram
تاہم اس تقریب کے بعد بھارت اور پاکستان کے مقبول و معروف گلوکار ارجیت سنگھ کا کانسرٹ ہوا جس میں گلوکار نے ماہرہ خان کیلئے ’ظالما‘ گانا گا کر سب کو حیران کردیا۔
ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ پہلے ارجیت سنگھ نے پاکستانی اداکارہ کا تعارف کرایا، انہوں نے کہا کہ اس کراوڈ میں ایک خاتون ہیں جنہیں آپ سب جانتے ہیں، بعدازاں بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ ماہرہ خان کا نام لے کر ان کا تعارت کرواتے ہیں، اور اداکارہ کیلئے ’ظالما‘ گانا گاتے ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان اور ماہرہ خان کی فلم رئیس میں ’’ او ظالما‘‘ کے بول پر مبنی اس گیت کو ارجیت سنگھ نے گایا تھا، اس گانے میں ماہرہ خان اور شاہ رخ خان کی شاندار کیمسٹری کے خوب چرچے تھے۔
فلم ’رئیس‘ میں شاہ رخ خان نے ایک گجراتی گینگسٹر، ماہرہ خان نے ان کی اہلیہ جبکہ نوازالدین صدیقی نے پولیس اہلکار کا اہم کردار ادا کیا تھا۔