برطانوی گلوکار ایڈ شیرین کی گلوکار ارجیت سنگھ کے ساتھ اسکوٹر سواری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
برطانوی گلوکار ایڈ شیرن ان دنوں اپنے ’میٹ ٹور‘ کے لیے بھارت میں موجود ہیں، اس دوران وہ مغربی بنگال میں گلوکار اریجیت سنگھ کے آبائی شہر گئے، جہاں دونوں کو اسکوٹر سواری سے لطف اندوز ہوتے دیکھا گیا۔
ایڈ شیرن اور ارجیت سنگھ اپنی سادگی اور پرفارمنس سے مداحوں کو حیران کرتے رہتے ہیں، گلوکار نے ہفتے کے آخر میں بنگلورو میں دو کنسرٹس بھی کیے۔
View this post on Instagram
اب وہ گلوکار اریجیت سنگھ کے ساتھ ریاست مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع میں ان کے آبائی شہر جیا گنج میں دیکھے گئے ہیں، دونوں نے شام کو ایک ساتھ اسکوٹر کی سواری کا لطف اٹھایا، جس نے بہت سے مقامی باشندوں کو چونکا دیا۔
انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں ایڈ شیرن کو اریجیت کے پیچھے بیٹھے اسکوٹر چلاتے ہوئے دیکھا گیا، ان دونوں کے ساتھ کچھ اور دوست بھی تھے جو اپنے اپنے اسکوٹر پر سوار تھے۔
View this post on Instagram
ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں گلوکاروں نے تقریباً پانچ گھنٹے اکٹھے گزارے اور بعد میں بھاگیرتھی ندی میں ایک گھنٹے کی کشتی سواری بھی کی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ وقت انہوں نے عام شہریوں کی طرح بغیر کسی سیکیورٹی کے ساتھ گزارا، دوسری جانب ڈی آئی جی نے تصدیق کی کہ شیرن نے اضافی سیکیورٹی لینے سے انکار کیا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی عالمی شہرت یافتہ گلوکار ایڈ شیران گلوبل سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ ممبئی میں منعقدہ لائیو کنسرٹ میں پنجابی گانا ‘لوَر’ گا کر شائقینِ موسیقی کے ہوش اڑا چکے ہیں۔