ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

ارجن کپور اور راکول پریت سنگھ کی فلم کا پوسٹر جاری

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور راکول پریت سنگھ کی نئی فلم ’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ کا پوسٹر جاری کردیا گیا۔

اداکار ارجن کپور، بھومی پیڈنیکر اور راکول پریت سنگھ کی رومانوی کامیڈی فلم ’یرے ہسبینڈ کی بیوی‘ کے میکرز نے پہلا پوسٹر جاری کردیا ہے۔

پوسٹر میں ارجن کپور کو درمیان میں دکھایا گیا ہے جبکہ بھومی اور راکول پریت گھوڑے پر موجود ہیں اور ارجن کو اپنی جانب کھینچ رہی ہیں۔

ارجن کپور نے انسٹاگرام پر مزاحیہ کیپشن شیئر کیا اور لکھا کہ ’کھینچو۔۔۔۔اور کھینچو۔‘ شرافت کی یہی سزا تو ہوتی ہے، کلیش ہو یا تصادم، پستا تو مجھ جیسا عام آدمی ہے۔

اداکار نے فلم کی ریلیز کی تاریخ بتاتے ہوئے لکھا کہ فلم 21 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم کا پوسٹر ریلیز ہوتے ہی مداحوں کی جانب سے تبصروں کا تانتا بندھ گیا، ایک صارف نے لکھا کہ ’ہٹ ہے بھائی۔‘ دوسرے صارف نے کہا کہ ’بہت اچھا۔‘

واضح رہے کہ ارجن کپور کو آخری بار سنگھم اگین میں دیکھا گیا تھا جس میں انہوں نے ولن کا کردار نبھایا تھا۔

راکول پریت سنگھ 2019 کی ہٹ فلم کے سیکوئل ’دے دے پیار دے 2’ کی ریلیز کی منتظر ہیں جس کی ہدایت کاری کے فرائض انشول شرما نے نبھائے ہیں۔

بھومی پیڈنیکر اپنی ویب سیریز کے آغاز کی تیاری کررہیں جہاں وہ پولیس اہلکار کا کردار نبھائیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں