بالی ووڈ کی معروف اداکارہ بھومی پیڈنیکر اور ارجن کپور کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ بھومی پیڈنیکر نے ارجن کپور کے ساتھ دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ خوبصورت بیوی سے متعلق لپسنگ کررہی ہیں۔
بھومی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میرے ہسبینڈ کی بیوی کو خون پینا پسند ہے۔‘
ویڈیو میں اداکارہ سے کہا جاتا ہے کہ ’کیا بات ہے دی دی شادی کے بعد تو تیرا چہرہ لال لال رہنے لگا ہے۔‘ ارجن کپور کہتے ہیں کہ ’ہاں میرا خون جو پیتی ہے۔‘
بھومی یہ سنتے ہی ارجن کپور کو دھکا دے دیتی ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ ارجن کپور اور بھومی پیڈنیکر ان دنوں اپنی فلم ’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں جو 21 فروری کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم ’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ کی ہدایت کاری کے فرائض مدثر عزیز نے انجام دیے ہیں جبکہ کامیڈی ڈرامہ فلم میں ارجن کپور، بھومی پیڈنیکر اور راکول پریت سنگھ لو ٹرائنگل میں دکھائی دیں گے۔
ٹریلر میں ارجن کپور اور بھومی پیڈنیکر سابق شوہر اور بیوی ہیں۔ بھومی اپنی یادداشت کھو بیٹھتی ہے اور ماضی کے واقعات کو بھول جاتی ہے۔
اس کے بعد کہانی کا اصل سرکل شروع ہوتا ہے۔ ٹریلر میں ارجن کپور کو بھومی اور راکول کے درمیان پھنستے ہوئے دیکھا گیا۔ سابق بیوی (بھومی) اور گرل فرینڈ (راکول) کے درمیان کھٹی میٹھی فل کامیڈی دکھائی گئی ہے۔
فلم میں اسٹینڈ اپ کامیڈین ہرش گجرال، آدتیہ سیل، شکتی کپور نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔