بالی ووڈ کے معروف اداکار ارجن کپور اور فلم پروڈیوسر جیکی بھگنانی فلم ’میرے شوہر کی بیوی‘ کے سیٹ پر زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار ارجن کپور ممبئی میں اپنی آنے والی فلم ’میرے شوہر کی بیوی‘ کے سیٹ پر چھت گرنے کے حادثے میں معمولی زخمی ہوگئے۔
ٹیم گانے کی شوٹنگ کرنے میں مصروف تھی، ساؤنڈ سسٹم کی وائبریشنز کے باعث چھت گری لیکن خوش قسمتی سے کاسٹ یا عملے کے کسی رکن کو کوئی جان لیوا چوٹ نہیں آئی۔
کوریوگرافر وجے گنگولی گانے کی شوٹنگ کروارہے تھے، انہوں نے کہا کہ ہم مانیٹر پر تھے جب اچانک چھت گرگئی، خوش قسمتی سے یہ حصوں میں گرا اور ہمارے پاس حفاظت کے لیے ایک گرت تھی، اگر پوری چھت گرجاتی تو یہ تباہ کن ہوسکتا ہے لیکن بہت سے لوگ اب بھی زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ارجن کپور اور بھگنانی کے علاوہ کیمرہ اٹینڈیٹ کو ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ آئی ہے۔
جیکی بھگنانی بالی ووڈ فلموں کی شوٹنگ کے دوران پرانے مقامات اکثر شوٹنگ کے لیے استعمال ہوتے ہیں تاہم کئی بار شوٹنگ کے لیے پیش کیے جانے سے پہلے مقام کی حفاظت کی درست طریقے سے تصدیق نہیں کی جاتی۔
واضح رہے کہ ارجن کپور کے علاوہ فلم ’میرے شوہر کی بیوی‘ میں بھومی پیڈنیکر اور راکل پریت سنگھ موجود ہیں فلم کے ہدایت کار مدثر عزیز ہیں جبکہ فلم 21 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔