جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کے دورانِ تفتیش متضاد بیانات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مصطفی عامرقتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی نے گرفتاری کے بعد متضاد بیانات دیتے رہے ، ان سے گرفتاری کے وقت اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں مصطفی عامرقتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی نے گرفتاری کے بعد اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے تفتیش شروع کی ، جس میں ملزم کے والد متضاد بیانیات دیتے رہے۔

اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے بتایا کہ ارمغان کے والد سے گرفتاری کے وقت اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی۔

اے وی سی سی ذرائع کا کہنا تھا کہ کامران قریشی نے اہلکاروں کے سامنے جارحانہ رویہ اختیار کررکھا ہے جبکہ عدالت میں سرکاری وکلا اورصحافیوں کو بھی دھمکا چکا ہے۔

ارمغان کے والد کے وکیل بھی اس کے رویے کی وجہ سے اس کو چھوڑ چکے ہیں جبکہ ان کو عدالت میں شور شرابہ کرنے پرباہر بھی نکالا جا چکا ہے۔

 مزید پڑھیں : اسلحہ کامران قریشی نے خرید کر ارمغان کو دیا، خریداری کی فوٹیجز مل گئیں

ملزم ارمغان بیان دےچکا ہےکہ والدکامران نے جرم چھپانے میں مدد کی تاہم کامران قریشی کی جھگڑے اور اسلحہ چلاتے ہوئےکئی ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہوچکی ہیں۔

گذشتہ روز ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر بمقام اسٹریٹ 7، بنگلا نمبر 35، خیابان مومن فیز 5، گزری کراچی میں کارروائی کر کے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا تھا۔

ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت کامران اصغر قریشی کے نام سے ہوئی جو مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد ہیں، گرفتار ملزم کے قبضہ سے 200 گرام آئس اور ایک 9ایم ایم پسٹل مع 2 میگزین اور 10 گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں