جمعرات, مئی 29, 2025
اشتہار

یوم تکبیر : مسلح افواج اور سربراہان کی قوم کو خصوصی مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

وطن عزیز کے27ویں یوم تکبیرکے موقع پر مسلح افواج اور سربراہان نے خصوصی پیغام جاری کیا ہے کہ جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اورسروسزچیفس کی عوام کو دلی مبارکباد دی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یوم تکبیر اس اہم موقع کی یاد ہے جب 1998 میں پاکستان ایک جوہری طاقت کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھرا، پاکستان نے جنوبی ایشیا میں اسٹریٹیجک توازن کو بحال کرتے ہوئے دفاع کے حق کا اظہار کیا۔

یہ تاریخی کامیابی قوم کے غیر متزلزل عزم، اتحاد اور امن بقائے باہمی کی غیر متزلزل جستجو کی مظہر ہے، پاکستان کی اسٹریٹیجک صلاحیت عوام کی مشترکہ امنگوں کی عکاس، قومی امانت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یوم تکبیر قیادت کی دور اندیشی، سائنسدانوں اور انجینئروں کی محنت کو خراج تحسین ہے، یوم تکبیر ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے تمام لوگوں کی خدمات کو خراج تحسین ہے۔

یوم تکبیر خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پاکستان کے ثابت قدم عزم کو اجاگر کرتا ہے
یہ ہمارے قابل اعتبار کم ازکم ڈیٹرنس کے نظریے کی توثیق کرتا ہے۔

پاکستان خطے میں امن اور اسٹریٹجک استحکام کو برقرار رکھنے کے اصول کا داعی ہے، مسلح افواج تمام خطرات کیخلاف مادر وطن کے دفاع کیلئے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی جوہری صلاحیت صرف دفاعی مقاصد کے لئے ہےاور یہ امن کی ضامن ہے، مسلح افواج وطن کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے ہمہ وقت تیار اور پرعزم ہیں،

مسلح افواج سنگ میل کو ممکن بنانے کیلئے بےپناہ قربانیاں دینے والوں کے ساتھ ہیں، بےپناہ قربانیاں دے کر ملکی قوت،استحکام اور خود انحصاری کا سفرجاری رکھنے والوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں یوم تکبیر قومی سلامتی، ترقی اور وقارکا دن ہے۔ پاکستان پائندہ باد، پاکستان زندہ باد

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں