اشتہار

مسلح افواج کا پاکستان کے قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کو شاندار خراجِ  تحسین

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلح افواج نے پاکستان کے قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کو شاندار خراجِ  تحسین پیش کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی آزادی کے موقع پر پاکستان آرمی کے چاق و چوبند دستے نے حفیظ جالندھری کو لاہور میں اُن کے مزار پر سلامی پیش کی۔

پاک فوج کی جانب سے قومی ترانے کے خالق کو خراج تحسین ایسے دن پیش کی گئی جب قومی ترانے کو نئی جدتوں کے تحت ہم آہنگ کرکے آج ہی لانچ کیا گیا ہے، قومی ترانہ کسی ملک کی عظمت اور وقار کی علامت ہوتا ہے اور ملک کی تاریخ، حال اور مستقبل کی پہچان بھی ہوتا ہے

- Advertisement -

پاکستان کے قومی ترانے کا ذکر کریں تو بلاشبہ یہ ہماری قوم کے جذبوں اور وَلولوں کا مظہر ہے۔

https://twitter.com/capricorn112233/status/1558777168926212100?s=20&t=jwDupgu-2DvG6kBu_xvC7g

خیال رہے کہ حفیظ جالندھری قومی ترانہ کے خالق ہیں، قومی ترانہ کے بول انہوں نے 1952 میں لکھے تھے جبکہ اگست 1954 میں اسے سرکاری طور پر پاکستان کے قومی ترانے کے طور پر اپنایا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں