جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

سی آئی اے ہیڈ کوارٹرز کے سامنے مسلح شخص کی اطلاع پر کھلبلی مچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: سی آئی اے ہیڈکوارٹر کے سامنے مسلح شخص نے کھلبلی مچادی تاہم کئی گھنٹوں کے مذاکرات کے بعد مسلح شخص نے خود کوحوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا میں میں سی آئی اے ہیڈ کوارٹرز کے سامنے مسلح شخص کی اطلاع پر کھلبلی مچ گئی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر سی آئی اے ہیڈ کوارٹر کے اطراف کی سڑکوں کو بند کر دیا اورفضائی نگرانی بھی شروع کردی۔

مسلح شخص نے کئی گھنٹوں کے مذاکرات کے بعد اسلحہ پھینک کر خود کو پولیس کے حوالےکر دیا، پولیس حکام کے مطابق مسلح شخص ذہنی مریض ہے جس کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں : وائٹ ہاؤس کے قریب مسلح شخص کو گولی مار دی گئی

یاد رہے رواں ماہ ہی ایک شخص کی واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے قریب آتشیں اسلحے کے ساتھ موجود کی اطلاع پر خفیہ سروس کے افسر نے مشکوک شخص کو گولی مار دی تھی۔

فائرنگ کےوقت صدرڈونلڈٹرمپ وائٹ ہاؤس میں نہیں تھے تاہم پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک شخص خودکشی کے ارادے سے موجود تھا۔

سیکرٹ سروس نے بتایا تھا کہ اہلکار اس شخص کی کار کے پاس پہنچے، اور اسے قریب ہی ایک آتشیں اسلحہ کے ساتھ پایا تو اس دوران مسلح تصادم شروع ہو گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں