پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

مسلح شخص کی خاتون کو گولی مارنے کی دھمکی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شیخ پورہ : بھارت میں زمین کے تنازعے پر مسلح شخص نے خاتون کو گولی مارنے کیلئے بندوق نکال لی اور اس کے گھر پہنچ گیا۔

بھارتی ریاست بہار کے شیخ پورہ میں زمینی تنازع میں اسلحہ لہراتے ہوئے خاتون کو گالی دینے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، پولیس نے مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

بہار کے شیخ پورہ ضلع کے ہتھیاما علاقے میں بٹہا گاؤں میں بندوق لہراتے ہوئے ایک شخص کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، مذکورہ ویڈیو میں ایک مسلح شخص خاتون کو گالیاں بک رہا ہے۔

بندوق لہرانے والے شخص کے خلاف مقامی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطاب گاؤں میں سنجیو یادو اور چندن یاد کے درمیان زمینی تنازعہ چل رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ویڈیو میں بندوق لہرانے والا شخص سنجیو یادو ہے جس پر چندن یادو نے   زمین غلط طریقے سے لینے کا الزام عائد کیا  ہے جس کی مخالفت کرنے پر سنجیو یادو نے اسلحہ لہراتے ہوئے جان مارنے کی دھمکی دی تھی جس کا ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

درخواست میں چندن یادو نے بتایا کہ سنجیو یادو زبردستی اس کی زمین کو ہتھیانا چاہ رہا ہے۔ اس سے پہلے بھی اس پر تشدد کرکے اس کی بائیک چھین لی گئی تھی جس کے بعد پولیس کی مداخلت پر واپس کرائی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں