تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

آرمینیا میں اپوزیشن رہنما کو رہا کروانے کے لیے مسلح افراد کی کارروائی

یریوان : ترکی کے پڑوسی ملک آرمینیامیں بھی بغاوت کی کوشش کی گئی مسلح افراد نے پولیس ہیڈکوارٹر پر دھاوابول دیا آرمینیا کی سرحد ترکی کیساتھ لگتی ہے جہاں جمعہ کی رات کو فوج کے ایک دھڑے نے مسلح بغاوت کی کوشش کی تھی لیکن ناکام رہی۔

برطانوی اخبار دی مرر کے مطابق ترکی میں بغاوت کی کوشش تو عوام نے ناکام بنادی لیکن اس کا دیکھا دیکھی پڑوسی ملک میں بھی بغاوت کی ناکام کوشش اُس وقت کی گئی جب مسلح افراد نے پولیس ہیڈ کوارٹر پر دھاوا بول کر پولیس چیف سمیت کئی افراد کو یرغمال بنالیاگیا حملہ آوروں کا مطالبہ تھا کہ اپوزیشن رہنماءجریرسیفلیلیان کورہا کیا جائے۔

روسی میڈیا کے مطابق حملے میں ایک شخص جاں بحق اور کم ازکم دوزخمی ہوگئے ہیں جبکہ حملہ آوروں نے پولیس چیف سمیت کئی افراد کو یرغمال بنالیا، حملہ آور آرمینیا ئی رہنماءجریرسیفیلیان کوآزادکرنے کا مطالبہ کررہے ہیں کیونکہ ان کے حامیوں نے کہاتھاکہ آج وہ مسلح بغاوت چاہتے ہیں تاکہ آرمینیاءکی حالت بدلی جاسکے۔

ذرائع کے مطابق بغاوت کے خدشے کے پیش نظرسیکیورٹی فورسز کے دستے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے ہیں جبکہ ملکی سیکیورٹی فورسز ولادی میربھی موقع پر موجود ہیں ۔ حملہ اس وقت شروع ہوا جب مسلح افراد سے بھرا ایک ٹرک پولیس ہیڈکوارٹرمیں گھس آیا اور عمارت کا کنٹرول حاصل کرلیا۔امریکی نیشنل سیکیورٹی سروسز نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ دویرغمالیوں کو آزاد کرالیاگیااور صورتحال پر کنٹرول کرنے کیلئے کوئی کسرنہیں چھوڑی جارہی۔

یادرہے کہ سیفلیان کو جون کے اواخر میں ایک عمارت اور ٹیلی کمیونیکیشن سائٹس پر قبضے کی سازش کے الزام میں گرفتار کیاگیا جبکہ گزشتہ سال اکتوبر میں اُنہوں نے ’نیا آرمینیا‘ کے نعرے کے ساتھ شروع ہونیوالی اپنی تحریک کے ذریعے اقتدار میں تبدیلی کا اعلان کیاتھااور یہ بھی کہاتھاکہ اس میں کامیابی صرف عوام کی مسلح بغاوت سے حاصل ہوسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -