پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

ارمینہ خان کا ناقدین کے لیے معنی خیز پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کینیڈین نژاد پاکستانی اداکارہ ارمینہ خان نے سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والے کے لیے معنی خیز  پیغام جاری کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ارمینہ خان نے تنقید کرنے والوں سے تنگ آکر ایک معنی خیز ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے تمام ہی ناقدین کو مخاطب کیا۔

ارمینہ خان نے لکھا کہ ’ہماری نجی زندگی اور سوشل میڈیا پر ناقدین موجود ہے مگر ہمیں اُن کو نظر انداز کر کے مثبت اور اچھی چیزوں کی طرف دھیان دینا چاہیے‘۔

- Advertisement -

انہوں نے لکھا کہ ’جب کوئی بغیر کسی وجہ کے آپ کے لیے منفی تبصرہ کرے تو وہ اپنا آپ ظاہر کرتا ہے اور یہ بتاتا ہے کہ وہ اپنی زندگی سے کس قدر نالاں ہے‘۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ارمینہ خان کراچی آئی ہوئیں تھیں، وہ دو نومبر کو واپس برطانیہ روانہ ہوئیں، روانگی سے قبل انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنا الوداعی پیغام بھی شیئر کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں