پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینا رانا خان نے شہباز شریف کو وزیراعظم ماننے سے انکار کردیا۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینا خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد ردعمل دیا۔
انہوں نے لکھا کہ ’آپ میرے وزیراعظم نہیں ہیں۔‘
اداکارہ کے ٹویٹ کے بعد کچھ صارفین نے ان کی حمایت کی تو کچھ صارفین ان کی مخالفت کرتے ہوئے ان پر تنقید کرنے لگے۔
You are NOT my prime minister. #notinmyname
— Armeena ✨ (@ArmeenaRK) April 11, 2022
مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف بلا مقابلہ پاکستان کے23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے.
دوران اجلاس پاکستان تحریک انصاف نے وزارت عظمیٰ کے انتخاب کا بائیکاٹ کرنے اور اسمبلی سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا۔
قائم مقام اسپیکر قاسم سوری نے بھی قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ضمیر گوارا نہیں کرتا کہ اس عمل کاحصہ بنوں۔